1 مارچ 2018 - 17:38
نائیجیرین فورس اسرائیل میں تربیت حاصل کرتی ہے: عبرانی اخبار

نائیجیریا کی اسپیشل فورس دھشتگرد ٹولے بوکوحرام سے مقابلہ کرنے کے بہانے گزشتہ کئی مہینوں سے اسرائیل میں ٹریننگ حاصل کر رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز نے عبرانی زبان کے اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ نائیجیریا کی فضائیہ کے ۱۵۰ افسروں کے علاوہ ۵۰۰ خصوصی فوجیوں نے تا حال مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی کمانڈروں کے ذریعے فوجی تربیت حاصل کرلی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، یہ فوجی ٹریننگ دھشتگرد ٹولے بوکوحرام کے ساتھ مقابلے کی غرض سے دی گئی ہے لیکن حالیہ سالوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ نائیجیرین فوج کے ذریعے مختلف بہانوں سے متعدد مقامات پر شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا اس حوالے سے نائیجیرین فورس کا اسرائیل میں فوجی ٹریننگ حاصل کرنا اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے لیے مزید خطرہ کی گھنٹی ہے اور گزشتہ واقعات میں بھی اسرائیلی کے خفیہ ہاتھ سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲